پاکستانی ہونے پر یو اے ای اوپنر زوہیب کو بھارت سے واپس بھیج دیاگیا

پاکستانی ہونے پر یو اے ای اوپنر  زوہیب کو بھارت سے واپس بھیج دیاگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹو نٹی ورلڈکپ 2026 میں یو اے ای کے اوپنر محمد زوہیب کو ٹیم مینجمنٹ نے بھارت سے واپس بھجوادیا، زوہیب نے الزام لگایا کہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے مجھے ٹیم سے نکالا گیا،کرکٹ بورڈمعاملے کی تحقیقات کرے ۔

اماراتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بھارت سے دبئی واپس بھیجا گیا ہے ۔ اس معاملے پر مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی، اس مرحلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔یو اے ای کی ٹیم اس وقت بھارتی شہر چنئی میں موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں