یوسی پی کا انٹروسٹی بیس بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع

 یوسی پی کا انٹروسٹی بیس بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع

یوسی پی کا انٹروسٹی بیس بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع پنجاب یونیورسٹی کی دوسری، یو اوایل کی تیسری ایچ ایس اے کی چوتھی پوزیشن

 اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب(یوسی پی) نے آل پاکستان ایچ ای سی انٹروسٹی مینز بیس بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے 2026ء کی ٹرافی بھی اپنے نام کرلی، پنجاب یونیورسٹی نے دوسری، یونیورسٹی آف لاہور (یو اوایل)نے تیسری جبکہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی(ایچ ایس اے )نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالی چیمپئن شپ کے فائنل میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب(یوسی پی) نے پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کو 13-7رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ میزبان یونیورسٹی ہیلتھ سروسز اکیڈمی(ایچ ایس اے )کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکتر شہزاد علی خان نے ڈین و ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر اعجاز اصغر مغل، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر محموداور الحمد کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر صلاح الدین کے ہمراہ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر سانحہ اسلام آباد میں شہید ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں