فیفا ورلڈ کپ ،فاتح ٹیم کو 5کروڑ ڈالر ملیں گے
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے لئے ریکارڈ 727 ملین ڈالر کی انعامی رقم کی منظوری دے دی ہے ، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی پیکیج ہے ۔
پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو خطیر رقم ملے گی۔فیفا کے مطابق مجموعی رقم میں سے 655 ملین ڈالر ٹیموں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ کو 33 ملین ڈالر ملیں گے ۔