دبئی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں حیدر علی کا گولڈ میڈل
لاہور(دی رپوٹر )قومی ہیرو حیدر علی نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گراں پری کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
حیدر علی نے 54.71 میٹر کی شاندار تھرو پھینک کر پوڈیم پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس عالمی مقابلے میں بھارت سمیت 54 ممالک کے نامور ایتھلیٹس شریک تھے ۔