پی ایس ایل میں پہلی بارنیلامی سے پلیئرز کا انتخاب

پی ایس ایل میں پہلی بارنیلامی سے پلیئرز کا انتخاب

نسیم شاہ 8کروڑ 65لاکھ،ڈیرل مچل 8کروڑ 5لاکھ میں راولپنڈی ٹیم کا حصہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی بار کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن آکشن سے کیا گیا، آکشن کا انعقاد ایکسپو سینٹر میں ہوا جس میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی نیلامی کیلئے پیش ہوئے ۔ سب سے پہلے فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ میں حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ جبکہ جنوبی افریقا کے رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید ا۔حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا۔ اعظم خان 3 کروڑ 25 لاکھ میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ۔ صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ میں سیالکوٹ سٹالینز نے خرید لیا۔نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ ،محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ ،رشاد حسین کو 3 کروڑ میں راولپنڈی نے حاصل کرلیا۔ سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے حاصل کرلیا۔ فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں