پرو ہاکی،آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-3 گول سے ہرا دیا

پرو ہاکی،آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-3 گول سے ہرا دیا

مقابلے کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی بلیک گورز نے 2 گول سکور کیے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ہوبارٹ میں کھیلی جا رہی پیشہ ورانہ ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔مقابلے کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی بلیک گورز نے 2 گول سکور کیے جبکہ جیک نے ایک گول بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی ٹیم نے میچ میں بھرپور کوشش کی، تاہم مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ آسٹریلیا نے ابتدا ہی سے تیز رفتار اور منظم کھیل پیش کیا اور گول کے کئی مواقع پیدا کیے ، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دفاعی حکمت عملی کے تحت مزاحمت کی لیکن حریف ٹیم کو برتری حاصل کرنے سے نہ روک سکے ۔پاکستان ٹیم اس مرحلے میں اپنا چوتھا اور گروپ کا آخری میچ آج جرمنی کے خلاف کھیلے گی، جہاں قومی ٹیم بہتر کارکردگی کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں