پاک بھارت میچ ،سفری اور رہائشی اخراجات میں اضافہ

 پاک بھارت میچ ،سفری اور رہائشی اخراجات میں اضافہ

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں شیڈول بڑے مقابلے سے قبل سفری اور رہائشی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 میچ کی بڑھتی ہوئی طلب نے ایوی ایشن اور ہوٹل انڈسٹری دونوں کو متحرک کر دیا ہے ، جس کے باعث شائقین کو بھاری اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ٹریول پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فلائٹ بکنگ میں تقریبا 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوٹل ریزرویشنز میں 50 فیصد تک اضافہ سامنے آیا ہے ،بڑھتی ہوئی طلب کے باعث فضائی کرایوں میں نمایاں چھلانگ دیکھی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں