ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ،قومی ویمنز اے کا فاتحانہ آغاز
بنکاک (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ویمنز 2026 میں پاکستان ویمنز اے نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیپال ویمنز کرکٹ ٹیم کو 30 رنز سے شکست دے دی۔
بنکاک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز سکور کیے ۔ کپتان حفصہ خالد 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ وحیدہ اختر نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز تک محدود رہی۔ پاکستان اے کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر انوشہ ناصر نے 3 اور مومنہ ریاست نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وحیدہ اختر نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان ویمنز اے اپنا دوسرا میچ کل انڈیا ویمنز اے کے خلاف کھیلے گی۔