ویمن ٹی 20سیریز:جنوبی افریقہ کو پاکستان کیخلاف فیصلہ کن برتری
بینونی(سپورٹس ڈیسک ) ویمن ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بارش کے باعث میچ 14، 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا ، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے ، جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ ویمن نے مطلوبہ ہدف 4 گیندیں قبل ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔