پاکستان شاہینز کی انگلینڈ لائنز کیخلاف سیریزکیلئے آج دبئی روانگی
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان شاہینز کا سکواڈ آج بروز بدھ کو دبئی روانہ ہو گا جہاں وہ انگلینڈ لائنز کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شرکت کرے گا۔۔۔
دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان تین ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 20 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز ابوظہبی کے تاریخی میدان شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے ۔ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے چھ روزہ پری سیریز کیمپ میں حصہ لیا جہاں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فٹنس اور اسٹریٹجک سیشنز پر خصوصی توجہ دی گئی۔