سلما ن آغا سے تلخی نہیں ہوئی ،لوگوں نے ویڈیو کو غلط انداز میں لیا:ہیڈکوچ

سلما ن آغا سے تلخی نہیں ہوئی ،لوگوں  نے ویڈیو کو غلط انداز میں لیا:ہیڈکوچ

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو غلط فہمی قرار دیا ہے۔۔۔

حال ہی میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سلمان علی آغا کو غصے میں بوتل زمین پر مارتے دیکھا گیا جبکہ قریب ہی بابراعظم اور مائیک ہیسن بھی موجود تھے ۔ مائیک ہیسن نے اس حوالے سے کہا کہ لوگوں نے ویڈیو کو غلط انداز میں لیا،وہ دراصل ٹیم کمبی نیشن سے متعلق بات کرنے جا رہے تھے اور نواز کو بائیں ہاتھ کے بیٹر کے طور پر پیڈز پہننے کی ہدایت دینا چاہتے تھے ۔ اسی دوران سلمان آغا اپنی وکٹ گرنے پر مایوس تھے اور غصے میں بوتل زمین پر دے ماری، جس کا ان کی گفتگو سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں