آرتھر اور سرفراز کو ہٹانا پاکستان کرکٹ کے سیاہ دور کا آغاز تھا :محمد عامر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا، تو میں نے اسی وقت یہ پیشگوئی کر دی تھی کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سیاہ دور کا آغاز ہے ۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے بعد سے پاکستان کرکٹ زوال کا شکار ہے اور یہ گراوٹ اب بھی جاری ہے ،جب آپ نے بابر کو کپتان بنا دیا تھا اور 2023 کے بعد اسے ہٹایا پھر اسے فورا دوبارہ کپتان نہیں بناناچاہئے تھا، وہ سب سے بڑا بلنڈر تھا۔