پاکستان مضبوط حریف ،شکست دینا آسان نہیں:شناکا

پاکستان مضبوط حریف ،شکست دینا آسان نہیں:شناکا

گرین شرٹس باصلاحیت بڑے مقابلوں میں سخت چیلنج پیش کرتے ،لنکن قائد

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور منظم حریف ہے جسے شکست دینا ہرگز آسان نہیں ہوگا۔ نیوزی لینڈ ٹیم سے شکست کے بعد گفتگو اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور بڑے مقابلوں میں ہمیشہ سخت چیلنج پیش کرتی ہے ۔ ان کے بقول پاکستان کے خلاف میچز عموما سنسنی خیز اور دبا سے بھرپور ہوتے ہیں، اس لیے ان کی ٹیم کو ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔ داسن شناکا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو کسی صورت آسان حریف نہیں سمجھ رہے اور مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میدان میں پوری جان لگا دے گی اور شائقین کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ سری لنکن کپتان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ سری لنکن کھلاڑی مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور آخر تک بھرپور مقابلہ کریں گے ۔سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو صرف میدان میں نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی سخت دباؤ کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل منفی باتوں اور تنقید نے کھلاڑیوں کی ذہنی کیفیت کو متاثر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں