کوچ،کپتان نہیں چاہتے ٹیم آگے جائے :شاہد آفریدی
محسن نقوی نے کہا تھا سرجری ہوگی ،کوئی نہیں ہوئی، مشکل فیصلے لینا ہونگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کوچ اور کپتان نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے جائے ، فیصلے ٹھیک نہ ہوں تو پھر امید نہیں رکھ سکتے ، ہماری دعائیں قبول نہیں ہو رہیں، محسن نقوی نے کہا تھا سرجری ہوگی ، کوئی سرجری نہیں ہوئی، مشکل فیصلے لینے پڑیں گے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے اچھا آغاز لیا تھا مگر جیت نہ سکے ، ٹیموں پر مشکل وقت آتا ہے ، اہم یہ ہے کہ ریکور کون کرتا ہے ۔دورسی جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی دوسروں پر منحصر رہے ہیں، سب سے پہلے ٹیم بنانے والے قصوروار ہیں۔
ان کو یہ ہی نہیں پتا وہاں کی صورتحال کیا ہے ، سپنر سارے بھیج دئیے بلے باز کوئی نہ بھیجا، سارا کچھ غلط ہوا ہے ، ہم نے یہ ہوم ورک کیا ہے کہ فخر کو باہر رکھنا، جس سے ہمیں مسائل ہیں اس کو باہر کرنا، اگر انگلینڈ کو ہراتے تو سیدھے آگے چلے جاتے ، کبھی کسی کو باہر کر رہے ہیں کبھی کسی کو، نتیجہ یہی آنا تھا، شاداب تیار ہی نہیں کہ وہ بولنگ آل راؤنڈر ہیں، ہم باہر اور ٹی وی پر بیٹھ کر کھیل رہے ہیں ، گراؤنڈ کے اندر کوئی نہیں کھیل رہا، دعا ہی کرسکتے ہیں کہ پاکستان جیتے اور سیمی فائنل تک جائے ۔