یورپی یونین کا پاکستان اور افغانستان سےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے پاکستان اور افغانستان سےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ ای یو خارجہ پالیسی کایاکلاس نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے افغان ڈی فیکٹو حکام سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ ترکیہ نے بھی پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ تنازع حل کرانے کے لیے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے فون پر بات کی اور پھر افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی رابطہ کیا۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ کردار کی پیشکش کی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں