ورلڈ روئنگ چیمپئن شپ پاکستان نے دو تمغے جیت لیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ورلڈ روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ میں ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے ۔
طالبعلم عبد الرحمان نے لائٹ ویٹ کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے زرق خان نے اوپن ویٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔مقابلے میں دنیا بھر سے 2200 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔لائٹ ویٹ کیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی کے عبد الرحمان نے پہلی فرانس نے دوسری اور مصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن ویٹ میں لٹویا نے پہلی پاکستان پنجاب یونیورسٹی کے زرق خان نے دوسری اور جرمنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔