سلمان کے علاوہ ابھی ٹی ٹونٹی کی قیادت کے کوئی اہل نہیں:عروج ممتاز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی قومی خواتین ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے بتایا کہ پاکستان کی ٹی20 قیادت کے حوالے سے ان کے ذہن میں واضح سوالیہ نشان موجود ہے ،سکواڈ میں ایسا کوئی کھلاڑی فوری طور پر نظر نہیں آتا جو ہر کنڈیشن میں یقینی انتخاب ہو اور مضبوط قیادت کی اہلیت رکھتا ہو۔
شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم قیادت کا مرحلہ گزار چکے ہیں،اگر پی سی بی کے پاس جانشینی کا کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں تو فی الحال سلمان علی آغا کو ہی کپتان برقرار رکھنا پڑ سکتا ہے ۔