جناح گولڈ پولوکپ ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا

جناح گولڈ پولوکپ ٹیم ایف  جی پولو نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)چھٹے جناح گولڈ پولوکپ ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا۔ جناح پولو فیلڈز میں منعقدہ فائنل میچ میں تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 ایف جی پولو نے فائنل میچ میں زبردست مقابلے کے بعد اختتامی لمحات میں بی این پولو کو 7-6 سے ہرا کر ہائی گول ٹورنامنٹ جناح گولڈ کپ اپنے نام کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے مارکوس ریورلا نے چار،راول لیپ لا سیٹ نے تین گول سکور کیے ۔ بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیویز گنزو نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے دو گول سکور کیے ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ راول لیپ لا سیٹ کو دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں