بھارت انگلینڈ کو آسان حریف نہ سمجھے :گلین میگراتھ
چنئی (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی عالمی کپ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ بالر گلین میگراتھ نے پیش گوئی کی ہے کہ فائنل میں جنوبی افریقا اور بھارت کا آمنا سامنا ہو سکتا ہے ۔۔۔
میگراتھ نے چنئی میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت کو انگلینڈ کو ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیمیں بھارت اور جنوبی افریقہ ہیں۔