شاہین آفریدی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانے والی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار ہوگئے ۔
شاہین نے آکشن سے ایک روزہ قبل دستبرداری اختیار کی۔ جولائی میں ہونے والی ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریزکے باعث فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دی ہنڈرڈ سے دستبرداری اختیار کی ہے ۔