اٹھارہ سال بعد ون ڈے میچ میں 4 کھلاڑیوں کا ایک ساتھ ڈیبیو
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش سے سیریز کے ابتدائی ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا۔
پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 18برس بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایک ون ڈے میچ میں 4کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔اس سے قبل 2008 میں زمبابوے کیخلاف شیخوپورہ میں ایسا ہوا تھا۔ڈیبیو کرنے والوں میں صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد، شامل حسین اور معاذ صداقت شامل تھے۔