پشاور زلمی نے بنگالی بالر شرف الاسلام کو سائن کر لیا

 پشاور زلمی نے بنگالی بالر  شرف الاسلام کو سائن کر لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر شرف الاسلام کو براہ راست سائن کر لیا ۔۔

۔فرنچائز نے اس پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں شرف الاسلام کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔ ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی آمد سے زلمی مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔شرف الاسلام 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں