ہاکی ورلڈ کپ شیڈول ، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں شیڈول ایونٹ 15 اگست سے شروع ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل ہیں۔۔۔
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو 4، 4 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے ۔ گروپ ڈی کی دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، ویلز اور روایتی حریف بھارت شامل ہیں۔