فخرکا نادار، مستحقین میں راشن تقسیم
مردان(سپورٹس ڈیسک)قومی بیٹر فخر زمان بھی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے میدان میں آگئے ۔۔۔
جارح مزاج اوپنر نے صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنے آبائی ضلع مردان میں نادار اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ فوجی کی عرفیت رکھنے والے 35 سالہ فخر زمان نے کہا کہ ہمیں رمضان کے موقع پر غریب اور نادار افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے ۔