مراکش کو 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا فاتح قرار دیدیاگیا

 مراکش کو 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا فاتح قرار دیدیاگیا

رباط (سپورٹس ڈیسک)سینیگال افریقی چیمپئن نہ رہا، سی اے ایف نے مراکش کو 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا فاتح قرار دیدیا۔

جنوری میں ہونیوالے متنازعہ فائنل میں سینیگال نے ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی، میچ کے دوران سینیگال نے ریفری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان چھوڑ دیا تھا۔سینیگال کے احتجاج کی وجہ سے 14 منٹ تک کھیل رُکا رہا تھا، مراکش نے میچ کی صورتحال پر افریقن فٹبال کنفیڈریشن میں اپیل کی تھی۔سی اے ایف کے اپیل بورڈ نے مراکش کی اپیل کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا، ایونٹ قوانین کے آرٹیکل 84 کے مطابق فیلڈ چھوڑنا میچ فورفیٹ کرنے کے مترادف تھا۔سی اے ایف کے مطابق میچ چھوڑ کر سینیگال کے پلیئرز نے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی کی اور اس عمل پر آرٹیکل 84 لاگو ہوتا ہے ۔آرٹیکل 84 کے تحت سینیگال نے میچ فورفیٹ کیا اور مراکش اس کا تین۔ صفر سے فاتح ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں