شاہین آفریدی کا اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر افطار ڈنر
لاہو ر(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔زمبابوے کے آل رانڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا تھا۔