پی سی بی سے اب کوئی ایشو نہیں ہے : جیسن گلیسپی

پی سی بی سے اب کوئی ایشو نہیں ہے : جیسن گلیسپی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پی سی بی سے کوئی مسئلہ نہیں، ٹیسٹ کوچ کا عہدہ اچھے انداز میں ختم ہو چکا ہے اب کوئی ایشو نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تیاری اچھی جا رہی ہے ، پی ایس ایل کے لیے اکٹھا ہونے کی ٹائمنگ اچھی تھی۔ کہ کھلاڑیوں کی ورکنگ شاندار رہی ہے ، مجھے سب پر فخر ہے کیونکہ سب نے سخت محنت کی، پی ایس ایل کے لیے پی سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈرز قابل تعریف ہیں۔ امید ہے کہ گلین میکسویل جلد آئیں گے ، ابھی ان کی آمد کا حتمی طور پر نہیں بتا سکتا۔ صائم ایوب کا رول واضح ہے ، وہ عمدہ پلیئر ہے ، میں منتظر ہوں کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا کرے ۔ معاذ صداقت ٹریننگ کر رہا ہے ، امید ہیں کہ وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ، ہم آج کوئٹہ کے خلاف میچ کے لیے بہترین کمبی نیشن اتارنے کی کوشش کرینگے ، ابھی ایک میچ ہوا ہے ، کمبی نیشن بنانے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے ، زیادہ تر باؤلرز مخصوص فارمیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ باؤلرز اپنے کیریئر کو لمبا کرنے کے لیے ٹیسٹ کی بجائے شارٹ فارمیٹ پر فوکس کر رہے ہیں، کچھ باؤلرز اس کے الٹ بھی کر رہے ہیں، انہوں نے 50 اوورز کی کرکٹ پر ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دی۔ کچھ کھلاڑی ٹی 20، کچھ ٹیسٹ کو ترجیح دیتے ہیں، مگر میرا خیال ہے کہ فاسٹ باؤلرز کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ کھلاڑی، بورڈ کوچز اور فرنچائزز کے درمیان آپس میں رابطہ ہونا چا ہئے تاکہ اس کا مناسب حل نکلے ، مجھے روایتی ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں