ملکی فٹ بال کی بحالی کیلئے مقامی لیگ کے قیام پر زور

ملکی فٹ بال کی بحالی کیلئے مقامی لیگ کے قیام پر زور

بنگلہ دیشی لیگ جنوبی ایشیا کی مضبوط ترین لیگز میں سے ایک :عالمگیر غازی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے بین الاقوامی فٹ بالرز عالمگیر غازی اور عبداللہ شاہ نے ملکی فٹ بال کی بحالی کے لیے مقامی ڈھانچے میں فوری اصلاحات اور مستقل پروفیشنل لیگ کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا ہے ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 'برادرز یونین ایف سی' کی نمائندگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے اپنے تجربات شیئر کیے ۔ عبداللہ شاہ نے کہاکہ پاکستان میں مستقل مقامی لیگ کی عدم موجودگی میں غیر ملکی لیگز میں کھیلنا کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ ایک فٹ بالر کی مہارت صرف میدان میں وقت گزارنے اور مسابقتی میچز کھیلنے سے ہی بڑھتی ہے ، جس سے پاکستانی کھلاڑی طویل عرصے سے محروم ہیں۔ عالمگیر غازی نے بنگلہ دیشی لیگ کو سیکھنے کا ایک بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا مستقل لیگز کا حصہ ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ بنگلہ دیشی لیگ یورپی معیار کی نہیں، مگر یہ جنوبی ایشیا کی مضبوط ترین لیگز میں سے ایک ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں