ریٹائرمنٹ ختم ،مشیل وائی کا یو ایس اوپن گالف کھیلنے کا اعلان
کیلیفورنیا(سپورٹس ڈیسک)امریکا کی گالفر اور سابق یو ایس اوپن چیمپئن مشیل وائی ویسٹ نے رواں سال شیڈول میجر ٹورنامنٹ کے لئے اپنی ریٹائرمنٹ ختم کر کے دوبارہ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سالہ مشیل وائی ویسٹ ایل پی جی اے ٹور کی 5 مرتبہ کی فاتح ہیں اور انہوں نے اپنی واحد میجر کامیابی 2014 میں پائن ہرسٹ کے مقام پر حاصل کی تھی، وہ آخری بار 3 سال قبل یو ایس اوپن میں ہی شریک ہوئی تھیں۔مشیل وائی ویسٹ نے ایکس پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جون میں کیلیفورنیا کے ریویرا کلب میں ہونے والے یو ایس ویمن اوپن گالف چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں کیونکہ یہ ان کی اہلیت کا آخری سال ہے ۔