لیڈز یونائیٹڈ پہلی بار ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں

لیڈز یونائیٹڈ پہلی بار ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں

لندن (سپورٹس ڈیسک)لیڈز یونائیٹڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر 39 سال بعد پہلی بار ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں لیڈز نے مقررہ وقت تک 2 گول کی برتری حاصل کر رکھی تھی، تاہم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے کھیل کے آخری لمحات میں 2 گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے 2 گول آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دئیے گئے ۔ آخر کار میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں لیڈز یونائیٹڈ نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ لیڈز یونائیٹڈ کا مقابلہ اب چیلسی سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں