سلووینیا سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے تیسری بار چیمپئن بن گئے
اینٹورپ(سپورٹس ڈیسک)سلووینیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور آف فلینڈرز میں اپنی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔۔
،انہوں نے میتھیو وان ڈر پول سمیت تاریخ کے 6 بڑے کھلاڑیوں کا 3 بار یہ ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے ۔ پوگاآر نے 278 کلومیٹر طویل صبر آزما مقابلے کے آخری 18 کلومیٹر پر اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تنہا فنش لائن عبور کی۔