حمزہ سجاد نے سر پر گیند لگنے کے بعد دوبارہ سکواڈ جوائن کر لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ا سلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر میر حمزہ سجاد نے سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوبارہ سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے ۔
ٹیم ترجمان کے مطابق کھلاڑی کو ہسپتال سے مکمل تسلی بخش طبی معائنے اور کلیئرنس کے بعد سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ میر حمزہ سجاد کو میچ کے دوران سر پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ کچھ دیر کے لیے بے ہوش ہو گئے تھے ۔