آئی پی ایل ٹیم منیجر ڈگ آؤٹ میں موبائل استعمال کرتے پکڑے گئے
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے منیجر رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف میچ کے دوران ٹیم ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے پکڑے گئے۔۔۔
ٹیم منیجر رومی بھِنڈر کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کیمرا نے عکس بند کیا،ان کے ساتھ 15 سالہ اوپنر ویبوھ سوریا ونشی بھی موجود تھے ۔بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت نے بتایا کہ بورڈ کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل فوٹیج کا جائزہ لے گا اور شواہد اکٹھے کرے گا۔ آئی پی ایل قواعد کے مطابق ٹیم منیجر ڈریسنگ روم میں فون استعمال کر سکتا ہے لیکن ڈگ آؤٹ میں نہیں۔