نیشنل انڈر17کرکٹ کپ امتحانات دینے والے کھلاڑی متاثر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل انڈر17 کرکٹ کپ کا آغاز 16اپریل سے ہوگا جس سے میٹرک اور اے لیول کے امتحانات دینے والے نوجوان کھلاڑی متاثر ہونگے ۔
نیشنل انڈر17 کرکٹ کپ میں منتخب ہونیوالے بچوں کے والدین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیا کی توجہ اس معاملے کی طرف کرواتے ہوئے درخواست کی کہ شیڈول پر نظر ثانی کی جاے ۔