سلیکٹرز سفیان سے زیادتیاں بند کریں:سابق کرکٹرز
سلیکٹرز سفیان سے زیادتیاں بند کریں:سابق کرکٹرز ڈومیسٹک سیزن سے پی ایس ایل تک پانچ چھ لڑکے اچھے ملے ،باسط،کامران
کراچی (سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ سلیکٹرز سپنر سفیان مقیم کے ساتھ زیادتیاں بند کریں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سفیان مقیم کو اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کردینا چاہیے کیونکہ جب اس کا ٹیم میں نام نہیں آتا تو وہ لکھتا ہے کہ اِنْ اللّٰہَ مَعَ صَّابِرْیْن اور پرفارمنس کی ویڈیوز شیئر کررہا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ اچھے ہو آپ کھیلو گے اور آپ کے لیے دنیا بات کرے گی، آپ جب یہ لکھ دیتے ہو تو اس سے لوگ اور ناراض ہوجاتے ہیں۔باسط علی نے کہا کہ ہم نے ایسا وقت بھی دیکھا ہے کہ ایک کھلاڑی کا ٹیم میں نام نہیں آیا تھا تو وہ ہمارے سامنے رو رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ یہ دیکھیں اس کو سلیکٹ کرلیا میری پرفارمنس تھی میرا نام نہیں آیا ہے ۔کامران اکمل نے کہا کہ رواں سال ڈومیسٹک سیزن سے لے کر پی ایس ایل تک پانچ چھ نوجوان لڑکے بڑے اچھے ملے ہیں ، عرفات منہاس کو چھوٹی ٹیموں کے خلاف پورا موقع دیں اور کھلائیں۔