پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگزجبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔
کوئٹہ اور کراچی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔