جونیئر ایشیا کپ،انڈر 18 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان

 جونیئر ایشیا کپ،انڈر 18 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان

25مئی تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں چھ گول کیپرز کا انتخاب کیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جاپان میں شیڈول جونیئر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے انڈر 18 قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا، ملک بھر سے 46کھلاڑی 28 اپریل کو رپورٹ کرینگے ۔نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 25مئی تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں چھ گول کیپرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کسٹمز کے غلام مصطفیٰ، آرمی کے مزمل عمر، سندھ کے نعمان خان، پنجاب کے حمزہ خالد، گلگت بلتستان کے میثم عباس اور بلوچستان کے حنیف شاہد شامل ہیں۔

ڈیفنڈرز اور مڈ فیلڈرز میں عاصم حیدر، حسن اکبر (کسٹمز)، مزمل سعید (آرمی)، نعمان حنیف (پنجاب) ، روحان خان (سندھ)، احسان، عزیر، حسن نیاز (کے پی کے )، عثمان بیگ، اسنان خان، زمان گجر (کسٹمز)، وقاص نعیم، امان حسین، عبداللہ، شاہد اللہ (پنجاب)، عثمان اصغر (آرمی) اور عثمان غنی (سندھ) شامل ہیں۔ فیڈریشن نے 14 کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی لسٹ میں رکھا ہے جو ضرورت پڑنے پر ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ قمر ابراہیم کرینگے جبکہ کوچنگ پینل میں ریحان بٹ، عمر بھٹہ، اور یاسر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں