کوکین استعمال، نیوزی لینڈ کے سابق بولر پر 2 سالہ پابندی
ایلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر پر کوکین کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی لگ گئی۔ 35 سالہ بریسویل نے گزشتہ برس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں کوکین کا استعمال کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر کا 25 ستمبر کو ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بریسویل نے بھی کوکین کے استعمال کا اعتراف کیا، وہ ایونٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر رہے تھے ۔ٹیسٹ مثبت آنے پر بریسویل پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔