زمبابوے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کراچی پہنچ گیا

زمبابوے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کراچی پہنچ گیا

زمبابوے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کراچی پہنچ گیا دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

لاہور (سپورٹس ڈیسک)زمبابوے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کراچی پہنچ گیا، مہمان ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔ پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے زمبابوے ویمن ٹیم کا استقبال کیا۔ دونوں ٹیموں کی مشقوں اور ذرائع ابلاغ سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ سیریز4 سے 9 مئی تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شیڈول کے مطابق آج اور کل دونوں ٹیمیں شام کومشق کریں گی، جسے صرف مناظر تک محدود رکھا جائے گا۔ 2 مئی کو بھی دونوں ٹیمیں رات ساڑھے سات بجے سے مشق کریں گی جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی اور سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔3 مئی کو شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک مشق ہوگی، جسے بھی صرف مناظر تک محدود رکھا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ4 مئی کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ6 مئی کو کھیلا جائے گا۔ 7 مئی کو آرام کا دن ہوگا جبکہ8 مئی کو مشق کا سیشن ہوگا ،سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 مئی کو کھیلا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں