ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،بھارتی بورڈ کا15رکنی سکواڈ کا اعلان

ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،بھارتی بورڈ کا15رکنی سکواڈ کا اعلان

ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،بھارتی بورڈ کا15رکنی سکواڈ کا اعلان فاسٹ بولر کاشوی گوتم اور آل راؤنڈر امنجوت کور انجری کے باعث باہر

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ہرمن پریت کور بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون سے انگلینڈ میں ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کی فاسٹ بولر کاشوی گوتم اور آل راؤنڈر امنجوت کور انجری کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹیم کے پاس رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، اروندھتی ریڈی اور نندنی شرما کی صورت میں4 بہترین فاسٹ بولر موجود ہیں لیکن امنجوت کی کمی محسوس ہوگی۔واضح رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بھارت کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے ۔بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں