نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا

نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا

میرپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نعمان علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔۔۔

۔انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 22ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے سپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے معمرترین بولر بھی بن گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز یاسر شاہ کے پاس ہے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ 17 میچز میں انجام دیا تھا۔مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر بھی سپنر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 19 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں