معرکہ حق بیڈمنٹن چیمپئن شپ عبدالرحمان کلب نے جیت لی

معرکہ حق بیڈمنٹن چیمپئن شپ  عبدالرحمان کلب نے جیت لی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پہلی معرکہ حق بیڈمنٹن چیمپئن شپ عبدالرحمان کلب نے جیت لی جبکہ راجہ صفدر کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔۔

یہ چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام سپورٹس کمپلیکس چکوال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے 25 کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شہریار سلطان، اسسٹنٹ کمشنر ارسلان سکندر گوندل، ڈی ایس او شمس توحید عباسی و دیگر تھے ۔ فائنل میں عبدالرحمان کلب نے راجہ صفدر کلب کو 0-2 سے ہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں