کراچی میں ویمنز انڈر 19سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکے زیرِ اہتمام کراچی میں ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے۔۔
، جس میں 30 باصلاحیت کھلاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی فنی صلاحیتوں، جسمانی فٹنس اور مجموعی کھیل کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔ذرائع کے مطابق انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ 23 مئی تک کراچی میں جاری رہے گا، جہاں کھلاڑیاں کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس سے متعلق خصوصی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔