اٹالین اوپن ٹینس :کیسپررڈسیمی فائنل میں پہنچ گئے

اٹالین اوپن ٹینس :کیسپررڈسیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایگا سوائٹک اور یوکرین کی ایلینا سویٹولینا میں بھی سیمی فائنل میں داخل

روم (سپورٹس ڈیسک)ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ کیسپر رڈ نے مردوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو1-6،6-1 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ اور چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح ایگا سوائٹک اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ پولینڈ کی 24 سالہ ایگا سوائٹک نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو مات دی جبکہ یوکرین کی 31 سالہ ایلیناسویٹولینا نے قازقستان کی حریف کھلاڑی ایلینا ریباکینا کوشکست دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں