سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ،پاکستان سیمی فائنل میں داخل
میکسیکو سٹی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل میں رسائی کے لیے برازیل سے مقابلہ ہوگا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 30 ممالک کے درمیان میکسیکو میں جاری سٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ کے انڈر16ایونٹ میں پاکستان سٹریٹ چلڈرن ٹیم نے اپنے چاروں میچز میں فتوحات پا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے اپنے گروپ میچز میں انڈونیشیا،میزبان میکسیکو، روس اور ویلز کو شکست سے ہمکنار کیا،ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہورہا ہے ۔