ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ،فاطمہ ثناقیادت کرینگی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ،ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کرینگی ، دیگرکھلاڑیوں میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ،عالیہ ریاض نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور امِ ہانی شامل ہیں۔واضح رہے کہ فاطمہ ثناء آئرلینڈ تین ملکی سیریز میں بھی ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی۔ پاکستان ویمنز آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلے گی۔