ابوظہبی نے ٹی ٹین لیگ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)ابوظہبی نے ٹی ٹین لیگ کے مستقبل کو مضبوط بنانے کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کی اکثریتی ملکیت اور۔۔
کمرشل حقوق کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے ، جس کے بعد یہ ایونٹ اب مکمل طور پر ابوظہبی کی ملکیت اور انتظام میں ایک سپورٹس پراپرٹی بن گیا ہے ۔یہ اعلان ابوظہبی کرکٹ اینڈ سپورٹس ہب کی جانب سے کیا گیا، جو اب ابوظہبی سپورٹس کونسل اور امارات کرکٹ بورڈ کے تعاون سے اس لیگ کی طویل المدتی ترقی کی نگرانی کرے گا۔