پرو ہاکی لیگ،قومی ٹیم بیلجیم اور انگلینڈ کے دورے پر روانہ

پرو ہاکی لیگ،قومی ٹیم بیلجیم  اور انگلینڈ کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے میچز کھیلنے بیلجیم اور انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئی جہاں وہ بیلجیم، سپین، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف مجموعی طور پر آٹھ میچز کھیلے گی۔

پی ایچ ایف حکام کے مطابق پرو لیگ مقابلے اگست میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ مضبوط حریفوں کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا، ٹیم کمبی نیشن مزید بہتر ہوگی اور ورلڈ کپ میں بہتر نتائج کے حصول میں مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں