پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے ۔
تمام میچز ہمبنٹوٹا میں منعقد ہوں گے ۔دورے کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23،25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ قومی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کر کے 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ دورے میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں، جو 31 جولائی،2 اگست اور4 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔