انگلش فٹبال ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 2افراد گرفتار
کینساس(سپورٹس ڈیسک)امریکا میں فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے ۔
مصطفی سالک اور عرفان کمال پر چوری شدہ سامان رکھنے کا ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 18 ہزار ڈالر ہے ، جس میں انگلینڈ ٹیم کی کٹ اور دیگر آلات شامل تھے ۔